وہ میرا لباس ہے

                  وہ میرا لباس ہے




نومبر کی سرد شام ہے

من میرا اداس ہے


دھڑکنوں کی خبر نہیں

دل مگر پاس ہے


خود تو نہیں ہے ساتھ میرے

ساتھ ایک احساس ہے


گزر گیا ہے جو ساتھ اسکے

ہر وہ لمحہ خاص ہے


تن بدن میں لگی ہے آتش

روح میں پیاس ہے


دعا ہے کہ مل جائے رضوی

کہ وہ میرا لباس ہے


رضوان علی رضوی




Comments