ہے یہ انجامِ محبت میری رسوائی دیکھو

 


ہے یہ انجامِ محبت میری رسوائی دیکھو

کس جگہ میں نے ہے عمر گنوائی دیکھو


لوگ بدتر سی بناتے رہے ٹک ٹاک مگر

میری اچھی کو بھی کہتے بےحیائی دیکھو


وہ پھٹے ہوئے پہنیں تو ہے فیشن لوگو

میرے پیوند لگے کپڑے جگ ہنسائی دیکھو


پسِ پردہ تو وہ بے حد ہی سیاہ ہے صاحب

بس دکھاوے کو ہے تصویر بنائی دیکھو


منہ پہ بروں کو بھی کہتے ہیں یہ اچھا رضوی

پیچھے اچھوں کی بھی کرتے ہیں برائی دیکھو



رضوان علی رضوی

Comments

Post a Comment

For any problem, do let us know