بس یہی آرزو ہے میری___کعبہ ہو سامنے اور
ہاتھوں کو میں اٹھا کر___نظروں کو بھی جھکا کر
مانگوں دعا یہ رب سے___مانگوں دعا یہ رب سے


تیرے بندے ہیں کتنے مجبور یا رب
سب درد کردے تو دور یا رب
کرلے دعا تو قبول یا رب___کرلے دعا تو قبول یا رب


آنسو ہوں میری آنکھوں میں___التجا ہو میری باتوں میں
سر جھکا ہو سجدے میں___زبان حمد-و-ثنإ میں ہو
میرے دل میں یادِ خدا ہو بس___میرے دل میں یادِ خدا ہو بس


اک رضویؔ سر جھکا کھڑا ہے___جھولی اپنی پھیلا کھڑا ہے
سب دنیاداری بھلا کے یا رب___لیے دل میں خوف تیرا کھڑا ہے
کر دے پوری تو آرزو___کر دے پوری تو آرزو

رضوان علی رضویؔ

Comments